پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران 10 ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کر لیے، فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس میں جعلی مشروبات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران فیکٹری سے 10 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔
جعلی مشروبات صوبے کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جانا تھے، کارروائی کے دوران فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔