پھالیہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

Published On 28 March,2021 08:35 pm

پھالیہ: (دنیا نیوز) پھالیہ میں نامعلوم کار سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا، دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق پھالیہ کے علاقہ چھنی رحم شاہ پل کے قریب سرگودھا روڈ پر گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ویگو ڈالہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 12 سالہ فرہاد منیر، 52 سالہ منیر احمد، 40 سالہ محمد یوسف جاں بحق جبکہ علی حمزہ، نذیر احمد اور حامد منیر شدید زخمی ہو گئے۔

نامعلوم افراد موقع سے کار پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بند کروا دی ہے۔ مقتولین اور زخمی پھالیہ سے اپنے آبائی گاﺅں رکن جا رہے تھے۔

زخمیوں کی حالت تشویسناک ہونے کے پیش نظر انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منڈی بہاء الدین ریفر کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement