لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں محلے دار کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق، 2 زخمی ہو گئیں۔ سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاون کے علاقے زینت بلاک میں ملزم عدنان عرف وارث نے لین دین کے تنازع پر کی فائرنگ محلے دار خواتین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 خواتین کو فائر لگے۔ فائر لگنے سے 40 سالہ شازیہ جاں بحق موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 25 سالہ انمول اور 23 سالہ ساجدہ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے ایس پی سول اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی، غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی، قریبی گھروں پر لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔