موترہ،ستراہ، منڈیکی گورائیہ: (روزنامہ دنیا) گھریلو ناچاقی پر باپ نے بیٹے، بہو، پوتی اور پوتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ کے قریب تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی کوکیاں کے بشارت نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں اور اس کا اپنی پہلی بیوی کے بیٹے کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا، اس نے دوسری بیوی کے کہنے پر پہلی بیوی کے بیٹے 25 سالہ عدنان، اس کی 22 سالہ بیوی مشل، تین سالہ پوتے عبدالہادی اور ڈیڑھ سالہ پوتی ہانیہ فاطمہ کو فائرنگ او ر آہنی راڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا شیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچا دیں اور ملزم بشارت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔