مریدکے: دلہا کے دوست کی فائرنگ سے 3 حقیقی بھائیوں سمیت 4 نوجوان شدید زخمی

Published On 26 March,2021 11:35 am

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے ٹاؤن میں مہندی کی رسم کے دوران دُلہا کے دوست کی فائرنگ سے تین حقیقی بھائیوں سمیت چار نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

مرید کے ٹاؤن میں شاہزیب کی مہندی کی رسم ہو رہی تھی کہ دلہا کے دوست سبطین نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تین حقیقی بھائیوں سمیت چار نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تیرہ سالہ نعمان کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دُلہا شاہزیب اور اس کے والد سمیت سترہ افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فرار ملزم سبطین کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔