پاکستان کسٹمز کی کارروائی، 2 نائجیرین باشندوں سے کروڑوں روپے کی کوکین برآمد

Published On 24 March,2021 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 نائجیرین باشندوں سے تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد کر لی ہے۔

یہ دونوں غیر ملکی مسافر قطر ایئر ویز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ مسافروں نے کوکین کے کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔ مسافروں کے باڈی ایکسرے کرانے پر کیپسول کی نشاندہی ہوئی۔ مسافروں کے پیٹ سے 161 کیپسول برآمد ہوئے۔
 

Advertisement