کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے لیاری کے ساحل پر کارروائی کے دوران ہزاروں بوتلوں پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے لیاری کے ساحل پر کارروائی کی گئی جس میں 3 ہزار 800 سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ برآمد غیرملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
پکڑی جانیوالی شراب کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔