کراچی: گھروں میں کام کے بہانے ڈکیتیاں کرنیوالی دو ماسیاں گرفتار، طلائی زیورات برآمد

Published On 22 March,2021 12:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اسٹیل ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالی دو ماسیوں کو گرفتار کر لیا۔

اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، شہریوں کو لاکھوں کا چونا لگانے والی دو ماسیاں گرفتار کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے سونے کے زیورات برآمد کیے گئے۔

ملزمان خواتین گھروں میں کام کے بہانے پہلے اعتماد میں لیتیں اور گھر کے مکینوں کو جال میں پھنسا کر واردات کرتی تھیں۔ گرفتار ماسیاں ہر گھر میں اپنا الگ نام بتاتی تھیں۔
 

Advertisement