راولپنڈی: غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، کئی پلازے اور دکانیں سیل

Published On 22 March,2021 12:17 pm

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ کنٹرول ونگ نے مورگاہ روڈ پر زیر تعمیر چھ دکانوں کی غیر قانونی بلڈنگز مسمار ، پلازے اور دکانیں سیل کر دیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ہائی کورٹ روڈ پر کمرشل عمارتوں، دس پلازوں، بیس دکانوں کو سیل کر دیا اور مورگاہ روڈ پر زیر تعمیر چھ دکانوں کی بلڈنگز کو مسمار کر دیا، یہ عمارتیں منظور شدہ لے آئو ٹ پلان کی خلاف ورزی کر کے تعمیر کی گئیں۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں، عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر قانونی ، غیر مجاز علاقے اور اونچی عمارتوں میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں۔