راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل، جیو سٹریٹجک صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔