راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزم کا جرم ثابت ہونے پرسزا کا حکم سنا دیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے 2018 میں فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں نامزدملزم کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ارشاد قمرعرف وزیرنامی ملزم نے فائرنگ کرکے ہیڈکانسٹیبل محمد عارف کو شہید کر دیا تھاجبکہ واقعہ میں واجد حسین کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا جس پر تھانہ بنی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ،قتل واقدام قتل اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمرقید اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی دریں جبکہ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت کے جج حافظ محمد طفیل نے زیادتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر زین حمیدنامی ملزم کو 3سال قید اور45ہزار روپے ہرجانے کی سزا سنادی متاثر ہ بچے کے دادا غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں تھانہ جاتلی پولیس نے اکتوبر 2019 میں مقدمہ درج کیاتھاجس میں الزام تھا کہ ملزم 8سالہ بچے کو پکڑ کرگھر لے گیا آور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔