راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں دہشت گردی کے ایک اور واقعہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے سٹی ٹریفک وارڈن نوید ڈیوٹی پر موجود تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کر دی جس سے نوید شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے نوید کوتشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے قریب7مارچ کو نامعلوم ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایس ایچ او ریس کورس عمران عباس جبکہ اسی روز اسلام آباد میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بھی شہید ہو گیا تھا۔
دوسری جانب تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں احمد آبادمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تھانہ چونترہ کے موضع مجاہد کا رہائشی نوجوان ملک شمیم جان کی بازی ہار گیا۔