راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی آرٹس کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے پینٹنگ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ فن پاروں میں جڑواں شہروں کے طلباء نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عکاسی کی۔
قابض بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے باوجود عالمی برادری خاموش تماشائی ہے، ایسے میں جنت نظیر وادی میں جبر کی کہانی کو رنگوں کی زبان اجاگر کیا گیا۔
راولپنڈی آرٹس کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیساتھ معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کی داستان اچھوتے انداز میں بیان کی گئی۔ فن پاروں میں عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑنے کی کوشش کی گئی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی کے محاصرے اور ظلم کے خاتمے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔