واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ واشنگٹن اسے دونوں ممالک کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔
امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ا ور واشنگٹن ابھی بھی جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔
نیڈ پرائس وہ بائیڈن انتظامیہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کے متعلق پالیسیوں پر بات کر رہے تھے۔