کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، قتل و اغواء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 21 March,2021 11:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران قتل اور اغواء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اغوا کیس میں ملوث تین ملزمان محمدعارف،محمد عرفان اور عبدالکریم کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 12جنوری کو ملزمان نے مقتول سعید نور کو بہانے سے بلاکر ایک خالی پلاٹ میں قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے تیسرے روز مقتول کے والد نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ مقتول کی لاش 15 جنوری کو برآمد ہوئی۔ رینجرز نے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
 

Advertisement