کراچی: (دنیا نیوز) رقم کے عوض مشتبہ پائلٹ لائسنسز اجرا سکینڈل کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے مرکزی ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) عامر فاروقی کے مطابق مرکزی ملزم عدیل آفتاب نے اسکینڈل سے حاصل رقم سے کی کراچی میں 2 جائیدادیں خریدیں،جائیدادوں میں گلستان جوہر میں ایک لگژری فلیٹ،نیوکراچی میں کمرشل اراضی شامل ہیں۔
عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ ملزم نے دیگر سرکاری افسران کی ملی بھگت سےکروڑوں روپے وصول کئے، مرکزی ملزم اسکینڈل میں پہلے سے درج چار مقدمات میں بھی نامزد ہے ملزم سول ایوی ایشن اتھارٹی کی لائسنسنگ برانچ میں اسسٹنٹ گریڈ ٹو میں ملازمت کررہا ہے۔