کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی ہوئی، مسلح ملزمان بینک سے 10 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی ہوئی، نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب بینک میں ڈکیتی ہوئی، مسلح ملزمان بینک سے10لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان کو بینک میں لوٹ مار کر رہے ہیں۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر گارڈز کو بھی زخمی کیا۔
4 ملزمان 11 بجکر 7 منٹ پر بینک میں داخل ہوئے، دو ملزمان نےگیٹ پرگارڈز کو اسلحہ کے زور پرزمین پر بٹھایا۔ باقی دو ملزمان بینک کے اندر لوٹ مار کرتے رہے۔