کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 2 افراد قتل

Published On 16 March,2021 10:25 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی پی اینڈ ٹی کالونی میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق پی اینڈ ٹی کالونی میں واقع جی پی او کے ملازم محمد اکرم کے گھر کی بیٹھک میں نامعلوم افراد نے داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اکرم کابھائی طارق اور اس کادوست آغا شاہ جی موقع پرجاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین کوسیل کر کے شواہد اکھٹے کر کے تفیش شروع کردی ہے، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
 

Advertisement