جہلم: (دنیا نیوز) جہلم میں دن دیہاڑے دسویں جماعت کی طالبہ کو سکول سے گھرجاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا، اغواکاروں نے مزاحمت پروالد کو گولی مار دی، واقعے کے تھوڑی دیر بعد لڑکی کو بازیاب کرالیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 16سالہ طالبہ اپنے والد کے ساتھ سکو ل سے گھر جارہی تھی کہ مسلح ملزموں نے طالبہ کو زبردستی ڈبل کیبن گاڑی میں پھینک دیا، لڑکی کے والد نے مزاحمت کی تو ملزموں نے ٹانگ میں گولی مارکرزخمی کردیا، اغوا ء کے تھوڑی دیر بعدمغویہ کو بازیاب کروالیاگیا۔
پولیس نے کا کہناہے کہ متاثرین نے قانونی کارروائی نہ کرنے کے لئے تھانہ میں حلف نامہ جمع کروادیا ہے، حلف نامہ میں لکھا گیا ہے کہ مجھے اغوا نہیں کیا گیا، سکو ل سے باہر نکلی تو طبعیت خراب ہوگئی، گاڑی میں بیٹھ کر گھر آگئی ہوں،مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔