پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے پھندوں میں سفاک شخص نے سابقہ بیوی اور ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا، خواتین کو گھریلو تنازع پر قتل کیا گیا،
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، قتل ہونے والی خواتین ماں اور بیٹی ہیں، مقدمہ خاتون کےشوہر کے خلاف درج کیا گیا۔