مری پتریاٹہ چیئر لفٹ ٹاپ پر سیاح کو گولی مار کرقتل کردیا گیا

Published On 01 March,2021 09:42 pm

مری: (دنیا نیوز) نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ ٹاپ پر ایک سیاح کو گولی مار کرقتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ سیاح محمد عباس ولد صفدر علی کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ شکریال سے تھا ۔ مقتول سیاح ٹاپ پتریاٹہ کے جنگل میں بے رحم گولی کا نشانہ بنا۔ مبینہ طور پر سیاح کو لوٹنے کی غرض سےمزاحمت پر گولی ماری گئی۔

ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Advertisement