باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published On 16 March,2021 12:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔۔ مسافر گلف ایئر کی پروازجی ایف785کے ذریعے بحرین جانا چاہتا تھا۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے سی اے اے کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پرمسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 2 ہزار 394 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ مسافر نے ہیروئن ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement