پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس سٹیشن میں خود کشی کرنے والے طالب علم کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس عملے کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔
پشاور کے تھانہ غربی میں حوالات کے اندر خودکشی کرنے والے نوجوان طالب علم شاہ زیب کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق متوفی طالبعلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ایس ایچ اور دیگر عملےکا بیان قلمبند کیے، واقعہ کی مکمل تحریری رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائیگی۔ تحقیقاتی ٹیم نے تھانہ غربی کا مکمل ریکارڈ بھی چیک کیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ جوڈیشل کمیشن کو دی جائیگی۔
یاد رہے گزشتہ روز تھانہ غربی میں طالب علم شاہ زیب جاں بحق ہوا تھا۔