کراچی: ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد خواجہ فیصل گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

Published On 12 March,2021 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ ملزم خواجہ فیصل اور اس کے ساتھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے مطلوب دہشتگرد خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ملزم خواجہ فیصل اور اس کے ساتھی پولیس کے اعلیٰ افسران کے قتل میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے دیگرساتھیوں میں عرفان سندھی، ذاکرحسین، آصف بڈھا، ابوعرفان اور یامین شامل ہیں۔ ملزم اور اس کے ساتھی ایس پی جیل امان اللہ نیازی اور ڈی ایس پی رحیم بنگش کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ ملزمان پرڈی ایس پی نواز رانجھا کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔ ڈی ایس پی نواز رانجھا کے قتل کے الزام میں خواجہ فیصل کی ٹیم کے دو ساتھیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں۔ ملزمان نے رسالہ تھانے کی حدود میں سیاسی مخالفت پر دو لڑکوں کو قتل کیا تھا۔
 

Advertisement