حافظ آباد: (دنیا نیوز) بااثر افراد نے واپڈا ملازم کو اینٹیں اور پتھر مار مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کاافسوسناک واقعہ نواحی دیہات گاجرانوالی میں پیش آیا۔ اقبال نامی ملازم بجلی کی سپلائی ٹھیک کرنے کھمبے پر چڑھا، بااثر افراد نے ملازم کے کھمبے پر چڑھنے سے تانک جھانک کے مبینہ گھناؤنے الزام پر قتل کیا گیا۔ بااثر افراد نے نیچے سے اینٹیں اور پتھر برسادیے۔
واپڈا ملازم زخمی حالت میں بجلی کے کھمبے سے نیچے جا گرا۔ ملزمان نے نیچے گرے شخص نے دوبارہ اینٹیں اور پتھر برسائے۔ واپڈا ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔