لیاری سے بھتہ خور گروہ کے تین کارندے گرفتار، ٹارگٹ کلنگ سمیت وارداتوں میں ملوث

Published On 10 March,2021 03:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل، بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں ملزمان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ملزمان میں محمد کامران عرف ماما، عثمان اور اسامہ شامل ہیں۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل، بھتہ خوری، منشیات فروشی کے علاوہ پولیس اوررینجرز کیساتھ کئی مقابلوں میں بھی ملوث ہیں۔

ملزم کامران لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر جمیل چھانگہ کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزمان نے 7 فروری کو بغدادی کے تاجر دانش سے بھتہ طلب کیا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے دانش کو زخمی کیاتھا۔
 

Advertisement