کرک میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، باپ دو بیٹوں سمیت قتل

Published On 09 March,2021 11:29 am

کرک: (دنیا نیوز) کرک میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے والد اپنے دو بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا، مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئیں۔

کرک شہر کے نواحی گاؤں کندو خیل میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی حبیب گل اور مجیب گل جبکہ اسکا والد رحیم گل شامل ہیں۔

والد اپنے بیٹوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کرک شہر سے اپنے گاؤں کندو خیل جارہا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر ہی جابحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جبکہ مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے منتقل کردی گئیں، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش ایا۔