گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کروڑوں روپے کی منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

Published On 07 March,2021 12:26 pm

گوادر: (دنیا نیوز) گوادر کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناکر چار اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی، گوادر کے قریب منشیات بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 11 سو کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس شامل ہے، کارروائی کے دوران چار اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑی جانیوالی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
 

Advertisement