گوادر: (دنیا نیوز) بلوچستان کے گوادر پورٹ پر دن بدن تجارتی سرگرمیوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے، دو بحری جہاز لنگر انداز ہوگئے۔
تجارتی مقاصد کے لئے دو بحری جہاز بیک وقت لنگر انداز ہو گئے۔ ایک بحری جہاز بلیو بالیسٹائر افغان ٹرانزٹ کے تحت زرعی کھاد سے لوڈ ہے جبکہ دوسرا جہاز گیس آرما ایل پی جی سے لوڈ ہے۔
دونوں بحری جہازوں سے سامان کی ان لوڈنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان بحری جہازوں کی آمد سے گوادر میں کاروبار سے منسلک افراد انتہائی خوش ہیں۔ گیم چینجر منصوبہ سی پیک کی ملکی ترقی کی روشن مثال ہے جو موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔