کراچی: حساس ادارے کی کارروائی،ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اعظم عرف گنجا ہلاک

Published On 06 March,2021 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر اعظم عرف گنجا کو ہلاک کردیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

رات گئے باغ کورنگی میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو ہلاک کردیا ۔۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔۔ہلاک ملزم کی شناخت اعظم عرف گنجا کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ملزم ایم کیو ایم لندن کے جنید بلڈوگ ٹیم کا اہم کارندہ تھا۔۔ملزم اعظم نے قیادت کے حکم پر سال2012 سے2013میں قتل کی وارداتیں کی تھی۔