کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار متحدہ لندن کے دہشتگرد واحد حسین عرف گڈو کی جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی۔ واحد حسین پاکستان اور بلجیم کی دہری شہریت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد واحد حسین کی جے آئی ٹی گرفتار دہشتگرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر کی جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے ملزم کے خلاف منسٹری آف فارن افیئر کو خط لکھ دیا۔
دہشتگرد واحد حسین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق واحد حسین بیک وقت پاکستان اور بلجیم کی شہریت رکھتا ہے، دوران تفتیش ملزم نے دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے، ملزم کے ساتھیوں میں عارف آجاکیا، سلیم بلجیم اور دیگر شامل ہیں.۔
ملزم اور اسکے ساتھیوں نے بیلجیئم میں جرائم کی کئی وارداتیں کی، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی رپورٹ بلجیم ایمبیسی سے شیئر کی جائے گی۔