کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گلشن معمار پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات کو چونا لگانے والا ملزم پکڑا گیا۔ ملزم ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر پیسے بٹورتا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔
ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔۔ملزم ہائی پروفائل شخصیات سے واٹس ایپ کے ذریعے پیسے مانگتا تھا۔ کئی شخصیات کی جانب سے پیسے بھی ایزی پیسہ سے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔
ملزم نے ایم این اے قادرپٹیل،پلوشہ خان اورامداد پتافی سمیت ایم این اےنازبلوچ،ایم این اے آغا رفیع اللہ،ایم این اے شگفتہ جمانی کو میسج کیے۔ ایم این اے ابرار حسین شاہ اور ایم این اے شازیہ سنگھار کو بھی ملزم کا میسج موصول ہوا۔ ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید کے مطابق ملزم کےعمل سے میری والدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ملزم کو سخت سزا دی جائَے۔