کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے نوجوان کو سڑک پر برہنہ کر کے تشددکا نشانہ بنایا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں سادہ لباس اہلکار کو نوجوان پر تھپڑوں کی برسات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ کیخلاف متاثرہ شہری کے والد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو درخواست جمع کرا دی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کیا۔
ڈی آئی جی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری دو روز میں مکمل ہو جائے گی تاہم اب تک انکوائری میں متاثرہ نوجوان بے قصور ثابت ہوا ہے۔