کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ جمعے کی رات کو شریف آباد تھانے کی حدود سے ایم کیوم ایم پاکستان سابق کنوینر عمران فاروق کے گھر سے دو ملزمان قیمتی چیزیں اور موبائل فونز لیکر فرار.پولیس تاحال کچھ نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے رات ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی..ملزمان گھر سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ شریف آباد میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واردات میں دوملزمان شامل ہیں۔ واردات کے وقت گھر میں عمران فاروق کی بڑی بہن اور کم کرنے والی ماسی موجود تھیں۔ کئی روز گزرجانے کے باوجود پولیس تاحال مزمنا کو گرفتار نہیں کرسکی۔