پشاور: نوجوان کے اندھے قتل میں ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

Published On 27 February,2021 04:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ شاہ پورمیں چند روز قبل نوجوان رکشہ ڈرائیور کےاندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا گیا ملزم سے پستول برآمد ہوا۔

تھانہ چمکنی کے علاقے میں کارروائی کے دوران 2 رکنی موٹرسائیکل چورگروہ کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان سے5 موٹر سائیکل،پستول اورموبائل فون برآمد ہوئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے