کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں بہو کی جانب سے ساس پر بہیمانہ تشدد کے معاملے میں ملزمہ افشاں کی ماں بلقیس بھی سنگین جرم میں شریک نکلی، نام ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا۔
شوہر کی غیرموجودگی میں ضعیف العمر ساس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ افشاں کو 21 فروری کو جیل کسٹڈی کیا گیا۔ افشاں کی والدہ بلقیس کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا، ملزمہ بلقیس نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے
گھریلو ملازمہ کے مطابق بلقیس بھی اپنی بیٹی کو اکساتی تھی۔ ملزمہ بلقیس نے افشاں کو اکسایا تو وہ چھری سے خاتون کا قتل کر رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ کے مطابق اس نے بمشکل روکا۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے مطابق افشاں کہتی کہ میری ساس بوجھ ہے کب مرے گی، تشدد کا نشانہ بننے والی 70 سالہ معمر خاتون بیوہ ہیں۔ بہو کیخلاف اسکے شوہر نے ہی مقدمہ درج کروایا تھا۔