کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضلع کورنگی میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف برانڈ کا پروڈکشن یونٹ سیل کردیا۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف برانڈ کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔
پروڈکشن یونٹ میں پاستا، سویاں اور کیک بنائے جاتے ہیں، کمپنی نے حلال لوگو ہونے کی بھی غلط بیانی کی۔ پروڈکشن یونٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال تھی۔ اشیائے خورونوش کو غیرمعیاری صورتحال میں رکھا گیا تھا۔ پروڈکشن سیل کو پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔