شمالی وزیرستان: مختلف واقعات میں 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

Published On 22 February,2021 04:17 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں دو مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ تین افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ میرعلی کے علاقے ائپی میں ہوا۔ نامعلوم مسلح افراد نے این جی اوکی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ جس سے 4 خواتین جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور اور لاشوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ میرعلی کے گاؤں ٹنڈی میں پیش آیا ۔ نامعلوم مسلح افرادنے کار پر فائرنگ کر دی ۔گولیاں لگنے سے ڈرائیور ولی گل موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ کار میں سوار انجینئر حمزہ ،مسعود الرحمن اور یاور عباس کا اغوا کر لیا گیا۔
 

Advertisement