کراچی: گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

Published On 18 February,2021 02:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال نعمان ریلوے پھاٹک پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کر لئے گئے، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔

کراچی کے علاقے نعمان ریلوے پھاٹک پر گلشن اقبال پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان شکیل اور سہیل کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان نعمان ریلوے پھاٹک پر شہریوں سے موٹرسائکلیں اور نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پکٹ سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکووں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement