پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں فارمیسی کی دکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو اطمینان سے نقدی لیکر فرار ہوگیا۔
دنیا نیوز کوموصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو پشاور کے علاقے گلبہار میں فارمیسی کی دکان پر آتا ہے اور پستول نکال کر شاپر دکاندار کے سامنے رکھ دیتا ہے اور دکاندار کو اس میں نقدی رکھنے کا اشارہ کرتا ہے ،جس کے بعد دکاندار تمام نقدی شاپر میں ڈال دیتا ہے۔
ڈاکو انتہائی اطمینان سے شاپر میں رقم ڈال کرچل پڑتا ہے، ڈاکو نے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھا ہے، مسلح ڈاکو دکان سے 35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو جاتا ہے۔