کراچی: اے این ایف نے پکڑی گئی منشیات کو جلا دیا

Published On 16 February,2021 04:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پکڑی گئی منشیات جلانے کی تقریب ہوئی ۔ پکڑی گئی منشیات کو جلا دیا گیا،غیر ملکی شراب کو تلف کیا گیا۔

کراچی کے سپرہائی وے پر رینجرز شوٹنگ رینج میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک تھے۔ سال 2020 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1.65 ارب امریکی ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی تھی۔۔ اے این ایف نے 1452 غیر ملکی شراب کی بوتلیں پکڑی۔ منشیات کو جلا دیا جبکہ غیر ملکی شراب کو تلف کردیا گیا۔

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے کہا کہ اے این ایف 3 ہزار 800 اہلکاروں پر مشتمل فورس ہے۔ گزشتہ 2،3 سال میں دنیا میں سب سے زیادہ منشیات پکڑی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ معاشرہ کی مدد کے بغیر منشیات پر قابو پانا ممکن نہیں۔ منشیات الیٹ کلاس تک پہنچ چکی ہے، جامعات میں بھی ہے۔ منشیات کا پیسہ دہشتگردی سمیت ہر جرم میں استعمال ہوتا ہے۔
 

Advertisement