لاہور:(روزنامہ دنیا ) انسداد دہشتگری عدالت نے رنگ روڈ موٹروے زیادتی کیس میں تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت میں موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزموں کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کرادیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا چالان مکمل ہو کر پراسیکیوشن برانچ آچکا ہے اور 20 فروری تک پیش کردیا جائے گا۔