سکھر: اے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

Published On 15 February,2021 04:27 pm

سکھر: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سکھر پولیس کے ہمراہ شکار پور روڈ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

اے این ایف سکھر اور پولیس نے شکارپور روڈ پر بڑی کارروائی کرکے مشکوک ٹرک سے کروڑوں کی منشیات برآمد کرلی۔ ٹرک سے323کلو چرس اور چھ کلو افیم برآمد کی گئی جبکہ بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے بھی گرفتار کرلیےگئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان منشیات کو چھپا کر سمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کراچی کے علاقے کلفٹن کی کوریئر کمپنی میں ایک اور کارروائی کے دوران 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان منشیات کو آسٹریلیا بھیجنا چاہتے تھے۔ ملزمان نے آئس کو فروٹ باکسز میں چھپایا تھا۔
 

Advertisement