کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ایس ایچ او سچل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر پیش ہوئے۔
عدالت نے دوران سماعت گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی عابد قائم خانی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایس ایچ او سچل کو وارنٹ کے باوجود گواہ پیش نہ کرنے پر شوکار نوٹس جاری دیا۔
عدالت نےتفتیشی افسر عابد قائم خانی سے استفسار کیا کہ لاگ بک کیوں پیش نہیں کرتے، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اگلی سماعت پر پیش کردوں گا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہر سماعت پر یہی کہتے ہیں۔ اگر آئندہ سماعت پر لاک بک پیش نہ کیا تو آئی جی سندہ کو نوٹس جاری کریں گے۔