کراچی: گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا

Published On 10 February,2021 03:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، حکام نے تین روز میں چودہ کلومیٹر رقبے کو کلیئر کر دیا۔

کراچی کے گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف تیسرے روز بھی کاررائی کی گئی۔ متعدد کمرشل تجاوزات مسمار کردی گئیں۔ ہیوی مشینری کے ذریعے نالے کے دونوں اطراف راستہ ہموار کیا گیا۔

انسداد تجاوزات عملے نے آپریشن کے دوران اب تک چودہ کلومیٹر رقبہ کلیئر کر دیا ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں آپریشن ہونا چاہیے مگر حقداروں کو جلداز جلد حق ملنا چاہیئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نالے کے دونوں اطراف تیس فٹ سڑک کی تعمیر کیلئے تقریبا 4ہزار تجاوزات مسمار کی جائیں گی۔