کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سول ہسپتال سے نومولود بچے کی گمشدگی کی بازیابی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
سول ہسپتال سے نومولود بچے کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ بچے کی ہر صورت بازیابی کا حکم دیتے ہوئے کہا ایک سال پہلے حکمنامہ جاری کیا تھا، عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، سندھ حکومت سول ہسپتال سے لاپتہ بچے کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق جس روز بچہ ہسپتال سے لاپتہ ہوا، سول ہسپتال او پی ڈی کے کیمرے کام ہی نہیں کر رہے تھے۔ گمشدہ بچے کی والدہ کی نشاندہی پر ایک خاتون اور کچھ گداگروں کو حراست میں لیا تھا۔ جنوری 2016 میں سول ہسپتال کراچی سے نومولود بچہ غائب ہونے پر درخواست دائر کی گئی۔