کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

Published On 08 February,2021 04:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کسٹم حکام نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرکے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کے مطابق پاکستان آنے والے مسافر سے خالص سونا برآمد کرلیا۔ پاکستانی مسافر قطرائیر کی پرواز کیوآر604سے کراچی پہنچا تھا۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر کے مطابق مسافر سے48لاکھ سے زائد کا500 گرام خالص سونا برآمد کیاگیا ۔مسافر نے سونے کے بسکٹس پتلون کے جیبوں میں چھپائے ہوئے تھے۔ مقدمہ درج کرکے مسافر کو گرفتار کرلیاگیاہے۔