کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز کراچی میں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت باڈی بلڈر فاروق رفیق کے نام سے ہوئی، فاروق رفیق کراچی چیمپئن سمیت مسٹر سینٹرل بھی رہ چکے تھے۔
کراچی میں ڈکیتی کے دوران چیمپئن باڈی بلڈر جان کی بازی ہار گیا۔ مرحوم باڈی بلڈر رفیق نے جاں بحق ہونے سے پہلے ایک ڈاکو کا سر بھی پھاڑ دیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں پانچ ملزمان ملوث ہیں۔
چار مسلح ملزمان دکان کے اندر داخل ہوئے۔ باڈی بلڈر رفیق نے فرار ہونیوالے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ملزمان دکان کے اندر موجود افراد سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر لیے گئے، فرانزک کی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔