کراچی: پولیس حکام کی بروقت کارروائی، اغوا کار خاتون گرفتار، بچی بازیاب

Published On 04 February,2021 03:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوار کار خاتون کو گرفتار کرکے 15 ماہ کی بچی کو بازیاب کروالیا۔

ایس پی ملیر سنگھار ملک کے مطابق پولیس نے شاہ لطیف ٹاون میں کارروائی کی اور خاتون کو گرفتار کیا، ملزمہ کے قبضے سے بچی کوبھی بازیاب کروایا، گرفتار ملزمہ پولیس اہلکار کی 15 ماہ کی بیٹی حریم فاطمہ کو اغوا کرکے فرار ہورہی تھی۔

ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمہ مہر النِسا ٹرین کے ذریعے بچی کو پنجاب لے جانا چاہتی تھی، ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

Advertisement