سندھ رینجرز کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Published On 03 February,2021 03:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات پر عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لئے انٹیلی جنس معلومات پر سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کیا گیا۔۔

نان کسٹم سامان میں چھالیہ، سگریٹ ، چائنہ سالٹ، کپڑا، ٹائرز اور کار برآمد کرلی گئی جبکہ سامان کو قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement